سی ٹی او کی سربراہی میں ٹریفک نظام بارے جائزہ اجلاس

  سی ٹی او کی سربراہی میں ٹریفک نظام بارے جائزہ اجلاس

  

پشاور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز آصف بہادر, ایس پی کینٹ ٹریفک خان خیل‘ ایس پی سٹی ٹریفک محمد سعید‘ ڈی ایس پی پیز سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو چیف کیپٹل پولیس محمد اعجاز خان کی ہدایات پر جاری کردہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں‘ نو پارکنگ زون, ہیلمٹ‘ سیٹ بیلٹ‘ ون ویلنگ‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور دیگر مہمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک افسران اور وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ آپریشن کے دوران ان کے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام جاری کردہ مہمات میں مزید تیزی لائی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف وررزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہر میں بلا کسی تعطل کے ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -