آئس فروشوں کیخلاف کریک ڈاون
پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر مخصوص گاہک کو آئس فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے، کریک ڈاون کے دوران مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والوں سمیت ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے ملزمان کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے نواحی علاقوں میں آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ پھندو رفیق خان نے دو ملزمان نعیم اور فضل محمد،ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر واجد خان نے دو ملزمان کرامت اور بلال،ایس ایچ او تھانہ خزانہ سلیم خان نے ملزم محمد الیاس اور ایس ایچ او تھانہ ریگی ریاض خان نے ملزم فاروق کو گرفتار کرلیا، کریک ڈاون کے دوران مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والوں سمیت ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے ملزمان کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے