شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

  شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، رپورٹ کے مطابق رواں سال سے اب تک 68نومولود بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ سال2021 میں 220 سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق صرف 2 ماہ 13دن میں 68 بچوں کی لاشوں کوپھینکاگیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے 58 اور چھیپا فاؤنڈیشن نے 10لاشیں اٹھائیں۔بلقیس ایدھی اوررمضان چھیپا متعدد مرتبہ قوم سے اپیل کرچکے ہیں کہ بچوں کو پھینکا نہ جائے بلکہ جھولے میں ڈال دیاجائے، پاکستان میں لاکھوں لوگ اولادکی نعمت سے محروم ہیں، بچے گود لینے والوں کی بڑی تعداد فلاحی ادارے سے رابطے میں رہتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -