ڈرائیور ز یونین کا پرمٹ جاری نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  ڈرائیور ز یونین کا پرمٹ جاری نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)رکشہ ڈرائیوران نے متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے پرمٹ جاری نہ کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرئیوران کو جلد از جلد پرمٹ جاری کئے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے میں کثیر تعداد میں رکشہ ڈرائیوران نے شرکت کی اور ار ٹی اے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ تمام کاغزات  اور لائسنس ہونے کے باوجود ار ٹی اے انتظامیہ پرمٹ جاری نہیں کرتی جبکہ الٹا ہمیں چالان بھی کرتی ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہہ ہمیں جلد از جلد ار ٹی اے پرمٹ جاری کریں بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -