حلیم عادل شیخ کی عوام سے27مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی اپیل

حلیم عادل شیخ کی عوام سے27مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی اپیل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے عوام سے 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی درخواست کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اس وقت میں اسلام آباد ڈی چوک پر موجود ہوں، اسلام آباد میں ڈی چوک آپ سب کا انتظار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک دلیر اور میڈ ان پاکستان کا ثبوت دیتے ہوئے اغیار اور ان کے یاروں سے ٹکر لی ہے، ایوان تو کپتان کے ساتھ ہے، ایوان میں وزیراعظم کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ  پوری دنیا کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے، تمام انصافین سے درخواست کرتا ہوں سب ڈی چوک پہنچیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ ماضی میں ملین بلین مارچ سنتے تھے، اس بارعوام کے ہمراہ کپتان کا ملین مارچ ڈی چوک پر یقینی بنائیں گے، عوام سے 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی درخواست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو چوہے اور چور مل کر وزیراعظم کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے جنون سے نہیں ٹکراسکتے، جلد سندھ میں ڈی چوک جلسے کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کروں گا۔

مزید :

صفحہ اول -