خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ،کوئی کارکردگی نہیں دکھائی: چودھری پرویز الٰہی

خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ،کوئی کارکردگی نہیں دکھائی: چودھری پرویز الٰہی
خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ،کوئی کارکردگی نہیں دکھائی: چودھری پرویز الٰہی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صرف ہمارا ہی نہیں تمام اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان صاحب کا کام ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھیں ،  خان صاحب ان کے پاس اب جا رہے ہیں جن کا ایک ووٹ ہے ، یہ کام پہلے کر لیا جانا چاہئے تھا ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے  چار روز قبل مونس الٰہی کو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں مگر ہم نے انکار کر دیا ،  انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو بھی یہی کہا ، یہ ان کی نا سمجھی ہے ، ہم اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ، باقی اتحادیوں سے مل کر حتمی فیصلہ کرینگے ۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم تمام معاملات اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے ، ہمارے ساتھ آصف زرداری ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی ہے ، مل کر فیصلہ کریں گے ، ہماری طرف سے وفاداری کی گئی مگر ان کی جانب سے دھمکیاں ملیں ، نیب کو کہا گیا کہ مونس الٰہی کو پکڑو ، خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ،  ساڑھے تین سال انہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -