” اگر آ پ کو لگتاہے کہ میں ملک چلا رہا ہوں تو آپ عمران خان کو نہیں جانتے “ آرمی چیف جنرل باجوہ نے یہ بات کس کو کہی؟ صحافی مہر بخاری کا بڑا انکشاف 

” اگر آ پ کو لگتاہے کہ میں ملک چلا رہا ہوں تو آپ عمران خان کو نہیں جانتے “ ...
” اگر آ پ کو لگتاہے کہ میں ملک چلا رہا ہوں تو آپ عمران خان کو نہیں جانتے “ آرمی چیف جنرل باجوہ نے یہ بات کس کو کہی؟ صحافی مہر بخاری کا بڑا انکشاف 

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے حکومت سے ہاتھ چھڑوا کر اپوزیشن کے ساتھ ملانے کا اعلان کر دیاہے جبکہ اس کے علاوہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کئی اور اہم انکشافات بھی کیئے ہیں جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مہر بخاری نے انٹرویو کے دوران پرویز الہیٰ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ” آرمی چیف جنرل باجوہ نے لاہور میں لمز یونیورسٹی میں طلباءسے ملاقات کی کسی ایک بچے نے ان سے پوچھا تو چیف نے جواب دیا کہ” اگر آپ کو لگتاہے کہ میں ملک چلا رہاہوں تو پھر آپ عمران خان کو نہیں جانتے ہیں ۔“

پرویز الہیٰ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان اراکین اسمبلی کو کہہ رہے ہیں بلکہ انہوں نے میرے ایک ایم این اے کو بھی کہاہے کہ ابھی تک میں ان کی مان رہاتھا ، مجھے چاہیے تھا کہ میں پہلے دن ہی اپنی مرضی کرتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وہ انہیں 3سال سے کھلا رہے ہیں ۔

 خاتون صحافی نے پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہمارے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں جس پر پرویز الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کے پاس نمبر پورے نہیں بلکہ ا س سے زیادہ ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کتنے نمبر  ہیں ? اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ اس (عمران خان) کی سوچ ہے ، جو ہم نے محسوس کیا اور جو دیکھاہے ، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں ، ناتجربہ کاری کی وجہ سے ان کو سیکھنے دینا چاہیے تھا، ان کو ہر کام کیاکرایا ملتا تھا ، وہ نقصان ہواہے ، سیکھنے کا موقع نہیں ملا ، نیچے اتاریں گے تو بچہ سیکھے گا، کیا ساری زندگی" نیپیاں" ہی بدلتے رہناہے ، ساڑھے تین سال" نیپیاں "بدلی گئی ہیں، اب مہنگائی کی وجہ سے" نیپیاں" بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -