شیخ رشید  نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا

شیخ رشید  نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا
 شیخ رشید  نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ’بات اب آگے چلی گئی ہے، مختاریا، گل ودھ گئی ہے۔‘ یادرہے کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران مشہور ہونے والا ندیم افضل چن کا اپنے ملازم مختار کیساتھ ہونیوالا یہ مکالمہ  آج کل عدم اعتماد کی ملاقاتوں اور سرگوشیوں میں پھر زبان زد عام ہورہا ہے۔

گذشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کےموقع پر  پی ٹی آئی سے تحریک انصاف میں آنے والے ندیم افضل چن اور کامران مرتضیٰ کے درمیان اسی دلچسپ مکالمے میں گفتگو ہوئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -