کراچی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا ، 7کھلاڑی آؤٹ

 کراچی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا ، 7کھلاڑی آؤٹ
  کراچی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا ، 7کھلاڑی آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)   دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی ٹیم کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے  جہاں حالات پاکستان کے حق میں ہونے کے باوجود اچانک ہاتھ سے نکلتے محسوس ہو رہے ہیں ۔

گزشتہ روز پاکستان کی پہلی دو وکٹیں 21 کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں ، اوپنر امام الحق صرف ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیوہو گئے ، ٹاپ آرڈر اظہر علی بھی  6 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اوپنر عبداللہ شفیق نے کل کا سارا دن کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے آج بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور  سکور کو 249   تک پہنچایا  جہاں   عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ 

فواد عالم امیدوں پر پورا نہ اترے اور صرف 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔  اس کے بعد محمد رضوان نےکپتان بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا ، دونوں کھلاڑیوں نے115 رنز کی پارٹنر شپ کی جہاں کپتان بابر اعظم 196 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ، اگلی ہی گیند پر فہیم اشرف  بھی کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد ساجد خان لیون کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے 7کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔

 اس سے قبل پہلی اننگز میں 408 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 97 رنز بنا کر دوسری اننگز بھی ڈکلیئر کر دی ، مہمان ٹیم کی جانب سے میزبانوں کو  506 رنز کا ہدف دیا گیا ہے ۔دوسری اننگز میں  آسٹریلوی اوپنر  عثمان خواجہ  44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ساتھی اوپنر  ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر  حسن علی کی گیند پر  فواد عالم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے  نے 44رنز بنائے ، وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئر کر دی ۔

 اس سے قبل آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 148 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ، کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے ، اوپنر عبداللہ شفیق 13، امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔شاہین شاہ آفریدی نے 19 رنز بنائے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی ۔  اوپنر ڈیوڈ وارنر  نے 36 اور  عثمان خواجہ  نے 160 رنز  بنائے ۔  ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے ۔ سٹیون سمتھ 72، ناتھن لیون 38، ٹریویز ہیڈ ، 23، کیمرون گرین 28، الیکس کیری 93،مچل سٹارک 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

مزید :

کھیل -