(ق )لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کے بیان کا معاملہ، پرویز خٹک خود میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا 

(ق )لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کے بیان کا معاملہ، پرویز خٹک خود میدان ...
(ق )لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کے بیان کا معاملہ، پرویز خٹک خود میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ( ق) کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار سے متعلق نجی ٹی وی نے پرویزخٹک کا ذرائع سے بیان جاری کیا جس پر مونس الہیٰ میدان میں آئے اور انہوں نے پرویز خٹک سے وضاحت کرنے کیلئے کہا تاہم اب وزیر دفاع خود بھی میدان میں آ گئے ہیں اور بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے( ق) لیگ اور پرویز الہیٰ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔
نجی ٹی وی" جیونیوز "کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر تمام اتحادیوں سے رابطے میں ہوں ، (ق) لیگ اور پرویز الہیٰ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ۔ پرویز خٹک کی جانب سے وضاحتی بیان دینے پر مونس الہیٰ نے شکریہ ادا کیاہے ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نجی ٹی وی " دنیا نیوز "نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور مونس الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پرویز خٹک نے مونس الٰہی سے کہا کہ 5نشستوں پر وزیراعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے۔پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی مسلم لیگ (ن )بناتی ہے تو بن جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے ، ہر مشکل میں سیاسی بلیک میل کرنا مناسب نہیں ،پرویز خٹک نے طاربق بشیر چیمہ کے بیانات کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہو تا تو پہلے اسمبلی سے استعفیٰ دیتا۔

مزید :

قومی -