پاکستان سمیت دنیا بھر میں  بسنے والی ہندو برادری 17 مارچ کو "ہولی "کا تہوار منائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  بسنے والی ہندو برادری 17 مارچ کو "ہولی "کا تہوار ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں  بسنے والی ہندو برادری 17 مارچ کو

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پاکستان سمیت دنیا بھر  میں بسنے والی ہندو برادری  17 مارچ کو  "ہولی" کاتہوار منائے گی ،  پاکستان میں بسنے والے ہندو اور اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہناہےکہ پاکستان میں ہمیں مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہےہم اپنی محبتوں خوشیوں کےاس تہوار میں اپنے مظلوم کشمیری بھایئوں کو بھی یاد رکھیں گے .

 اقلیتی سماجی رہنماء اور  پامسٹ ماہرعلم نجوم بھگوان داس جٹیا نے "ڈیلی پاکستان آن لائن "سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہولی کا تہوار ہرسال موسم بہار کی آمد کیساتھ منایا جاتا ہے، 17 مارچ کی رات کو ھولکا ہولی جلائی جائے گی اور خصوصی پوجاپاٹ کی جائیں گی جبکہ18مارچ بروز جمعہ کوڈوریاں ایک دوسرے پررنگ لگا کر ہولی کاتہوار منایا جائےگا ۔

 بھگوان داس جٹیا نےمزیدبتایاکہ ہمارےنذدیک ہولی کاتہوار  حق و سچ کی فتح کادن ہے ، یہ راکشش راجہ ہرناکشپ اورہولکا کی ہاراور بھگت پرھلادکی جیت کا دن ہے ،  ہولی ہمارے لئے محبت اور خوشیوں کے رنگ بکھیرنے کاتہوار ہےہولی کے تہوار پر خصوصی طور پر ڈانڈیاں کھیل بھی کھیلا جاتا ہےاس ڈانڈیاں کھیل میں نوجوان لڑکے لڑکیاں حصہ لیتی ہیں ۔سندھ کے کچھ علاقوں میں خواتین بھی اس کھیل میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتی ہیں .

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو آباد ہے ،خصوصاً صوبہ سندھ کے شہروں عمرکوٹ ،تھرپارکر سانگھڑ ،نواب شاہ ،کپھرو جیکب آباد ،میرپورخاص شہدادپور سکھر ٹنڈہ الہ یار وغیرہ میں بہت بڑی تعداد ہے، ہندو اور  اقلیتی برادری کےلوگوں کاکہناہے کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان میں ہرطرح کی مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہےاس وطن کے لیے اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -قومی -