ویکسی نیشن کے علاوہ کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں

ویکسی نیشن کے علاوہ کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں
ویکسی نیشن کے علاوہ کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر سے ویکسی نیشن کے علاوہ کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں ۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہماری آبادی کی  70 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے ، کورونا کی جتنی بھی پابندیاں لگائی گئی تھیں تمام ختم کی جا رہی ہیں ،  پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہے ، اب ہمیں کورونا  وباء سے نکل کر معمول کی زندگی کی طرف جانا ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مذہبی اور سماجی تقریبات سمیت ہوٹلوں ، دفتروں سمیت ہر جگہ سے تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں ہیں صرف اور صرف ویکسی نیشن  کی پابندی برقرار رہے گی کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد  سے متعلق سفری پابندیاں برقرار رہیں گی ۔ 

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وباء ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی  مگر ملک میں کورونا وباء کا پھیلاؤ کم ہوا ہے ،  ہسپتالوں میں مریض آنے کی شرح میں کمی آئی ہے ،  سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -