تحریک عدم اعتماد کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات آج ہوگی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک عدم اعتماد کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات آج ہو گی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، تحریک عدم اعتماد ، اتحادیوں سے ملاقاتوں کے معاملات کو حتمی شکل دینے سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔