محکمہ زراعت خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے قبائلی اضلاع میں  کمیونٹی آرچرڈ پروگرام شروع 

محکمہ زراعت خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے قبائلی اضلاع میں  ...
محکمہ زراعت خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے قبائلی اضلاع میں  کمیونٹی آرچرڈ پروگرام شروع 

  

پشاور (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق محکمہ زراعت خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں کاشت کاری اور زراعت کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی آرچرڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 252 ایکڑ زرعی زمین پر تین لاکھ سے زائد پودے اور پھلوں کے درخت لگائے جا رہے ہیں  جن میں ضلع خیبر میں 175 ایکڑ، ضلع مہمند میں 24 ایکڑ اور ضلع باجوڑ میں 53 ایکڑ رقبہ پر زیتون کے بیاسی ہزار سے زائد پودے، زعفران کے دو لاکھ بیس ہزار سے زائد پودے جبکہ سیب، خوبانی، مالٹا، انار، انگور اور امرود کے نوہزار پانچ سو سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں.

محکمہ زراعت خیبر پختونخوا اس مقصد کے لیے کسانوں کو تکنیکی امداد کے ساتھ ساتھ زرعی مشورے، مٹی کے ٹیسٹ اور بیج مفت فراہم کرے گا جبکہ فرنٹیئر کور نارتھ کسانوں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرے گی اور اس مقصد کے لیے فرنٹیرکور نارتھ کی جانب سے ان علاقوں میں صاف پانی کے ٹیوب ویل لگائے جا رہے ہیں۔ کمیونٹی آرچرڈ پروگرام کا دورانیہ 15 فروری سے 30 مارچ تک اور 15 اگست سے 20 ستمبر تک ہوگا۔

کمیونٹی آرچرڈ پروگرام کا مقصد قبائلی عوام کو دیرپا باعزت روزگار کی فراہمی اور لوکل کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے علاقے کی عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ ٹوورازم کی صنعت کو فروغ ملے گا.

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -