اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا

اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا
اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا
سورس: Instagram

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے مزید تصاویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپلوڈ کیں اور ساتھ ہی تنقید نگاروں کے لیے ایک پیغام بھی جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس کے جواب میں اداکارہ نے اسی لباس میں مزید تصاویر جاری کیں اور اس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”آپکی ٹرولنگ کے ڈر سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں اس لیے میں اپنا کمنٹ سیکشن بند کر رہی ہوں“۔

انھوں نے مزید کہا کہ ”جو اس پہلے والی تصویر تھی وہ میں نے اپنی دوست اداکارہ سونیا حسین کے موبائل سے لی تھی کیونکہ میرے موبائل کی بیٹری ختم ہو گئی تھی اور وہ میرا اس دن کا بہترین شوٹ تھا میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں“۔

 یاد رہے کہ اداکارہ نے ایک کھانے کے دوران کی تصویر اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں ”سستی انگریزنی“ کہا تھا۔

مزید :

تفریح -