پاکستان میں اچانک موسم گرم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں اچانک موسم گرم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان میں اچانک موسم گرم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ملک میں ماضی کی نسبت امسال گرمیوں کی حیران کن طور پر قبل از وقت آمد ہوئی ہے جس کے باعث پنکھے اور اے سی استعمال ہونے لگے ہیں ، اب ملک بھر میں اچانک گرمی پڑنے کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔

اردو نیوز کے مطابق  ڈائریکٹر فور کاسٹ ظہیر الدین بابر نے بتایا کہ ملک بھر میں  گرمی بڑھنے کی وجہ ہوا کا دباؤ بڑھ جانا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت  میں اگلے چند روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں رواں ہفتے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

 نیوز ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ ، شمالی بلوچستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں  دن کے وقت درجہ حرارت  10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے  زیادہ  رہنے کے امکانات ہیں ۔ وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت دن کے وقت میں معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک  زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور فصلوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے ، حالیہ لہر کے باعث فصلوں کیلئے پانی کی قلت کا خدشہ بھی ہے  جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل  کی کٹائی قبل از وقت ہو سکتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -