ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی پر پی پی کارکنوں پر مقدمہ درج

ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی پر پی پی کارکنوں پر مقدمہ درج
ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی پر پی پی کارکنوں پر مقدمہ درج
سورس: Screengrab

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف ضیاالحق کی قبر پر نعرے بازی کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف آف آرمی اسٹاف اور صدرِ پاکستان ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اسماعیل قریشی کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔

مقدمہ میں ملک واصف علی کھوکھر کو نامزد کرتے ہوئے بیان دیا گیا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شہید ضیاء الحق کی قبر پر بے حرمتی کی، کارکنان کی اس حرکت کی وجہ سے ضیاء الحق شہید کے چاہنے والوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -