"الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے "احسن اقبال نے بڑا مطالبہ کردیا

"الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے "احسن اقبال نے بڑا ...
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا  کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوات میں جلسہ کیا ہے  جس پر الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔عمران خان کی بندوق پر الیکشن کمیشن ہے جس کی اس نے توہین کی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب ہے کہ غربت اور مہنگائی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان  کا کوئی ساتھی بھی ان  کی حمایت میں ہاتھ نہیں اٹھا رہا ہے ،سب نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

مزید :

قومی -