گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا
گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا
سورس: Pixabay

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے ضلع دیا میر کے شہر  چلاس اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چلاس اور گردو نواح  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت اور استور میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

مزید :

ماحولیات -