کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا
کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہو جانے کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ڈرا ہو جانا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،ہم نے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ دیر کھڑے ہونے کی کوشش کی ۔ بابر اعظم نے کہا کہ میری اور عبد اللہ شفیق کی پارٹنر شپ نے میچ بچانے میں اہم کردا ر ادا کیا جبکہ محمد رضوان نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں آسٹریلوی باولرز نے بہت پریشان کیا ،گیند ریورس سوئنگ کے ساتھ ساتھ ٹرن بھی ہو رہا تھا ، ہدف کے تعاقب کا نہیں سوچا تھا ، یقین تھا کہ نیچے آنے والے بلے باز میچ بچا لیں گے ۔کپتان نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ، لاہور کی وکٹ کا اندازہ نہیں ہے ، پہلے وکٹ کا جائزہ لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ بڑی ٹیم پاکستان آ کر کھیل رہی ہے ۔

مزید :

کھیل -