جرمنی کے ہوٹل میں یوکرین کی پناہ گزین لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، انتہائی شرمناک خبر آگئی

جرمنی کے ہوٹل میں یوکرین کی پناہ گزین لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، انتہائی ...
جرمنی کے ہوٹل میں یوکرین کی پناہ گزین لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، انتہائی شرمناک خبر آگئی

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے ایک ہوٹل میں یوکرین کی پناہ گزین لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 18سالہ لڑکی جنگ کی وجہ سے جرمنی گئی تھی اور وہاں 25دیگر یوکرینی شہریوں کے ہمراہ ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جسے یوکرین پناہ گزینوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

لڑکی کو 37اور 26سالہ ملزمان نے ہوس کا نشانہ بنایا جو عراق اور نائیجیریا کے شہری ہیں تاہم ان کے پاس یوکرین کی شہریت بھی ہے اور وہ بھی جنگ چھڑنے کے بعد ہی یوکرین سے جرمنی گئے ہیں۔ پولیس اس واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہی ایک یوکرینی نژاد مراکشی نوجوان کے ساتھ بدفعلی کیے جانے کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے۔ یہ نوجوان بھی دیگر یوکرینی پناہ گزینوں کے ہمراہ جرمنی کے شہر ڈوسیلڈورف میں ایک عارضی پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہے جہاں اسے ملزم نے نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

مزید :

بین الاقوامی -