پاکستان میں 90فیصد اساتذہ غیر تربیت یافتہ، تہلکہ خیز انکشاف

 پاکستان میں 90فیصد اساتذہ غیر تربیت یافتہ، تہلکہ خیز انکشاف
 پاکستان میں 90فیصد اساتذہ غیر تربیت یافتہ، تہلکہ خیز انکشاف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وزیراعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی قائم کرنے کابل مسترد کر دیا، کمیٹی اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان کے 90 فیصد اساتذہ غیر تربیت یافتہ ہیں۔

 نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق یہ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعدقائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا جسے کمیٹی نے پانچ ووٹوں سے مسترد کر دیا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کا بل مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کی طرف سے تجویز کیا گیا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں نئی یونیورسٹی بنانے کی بجائے یہ بجٹ موجودہ نظام کے فروغ اور بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔ 

اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ ”بل کو مسترد کرنے کے پیچھے کوئی بری خواہش نہیں ہے بلکہ یہ بل تعلیمی شعبے کے وسیع تر مفاد میں مسترد کیا گیا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے اس اجلاس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 90فیصد اساتذہ غیرتربیت یافتہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -