’بھارت کا میزائل گرا تو پاک فوج جوابی کارروائی کرنے ہی والی تھی لیکن ۔۔۔‘ تہلکہ خیز دعویٰ

’بھارت کا میزائل گرا تو پاک فوج جوابی کارروائی کرنے ہی والی تھی لیکن ۔۔۔‘ ...
’بھارت کا میزائل گرا تو پاک فوج جوابی کارروائی کرنے ہی والی تھی لیکن ۔۔۔‘ تہلکہ خیز دعویٰ

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں بھارت کی طرف سے ایک میزائل غلطی سے پاکستانی حدود میں آ گرا تھا۔اب اس واقعے کے متعلق تشویشناک دعویٰ منظرعام پر آ گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ میزائل پاکستانی حدود میں آنے کے بعد پاک فوج بھی جوابی حملہ کرنے کے لیے محض چند منٹ کی دوری پر تھی کہ معاملے کی حقیقت سامنے آ گئی، بصورت دیگر پاک فوج تباہ کن انتقامی کارروائی کر چکی ہوتی۔

ذرائع نے بتایا کہ ”اگرچہ پاکستان کی حدود میں میزائل کے آنے کے بعد ابتدائی اندازے میں یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ کچھ نہ کچھ یقینا غلط ہے مگر اس کے باوجود پاک فوج نے دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی سے گریز کیا۔ “

 ذرائع کا کہنا تھا کہ ”اگر پاک فوج کی اعلیٰ قیادت عقلمندی کا مظاہرہ نہ کرتی تو بھارتی فوج کے اس ’بلنڈر‘ اور غیرپیشہ وارانہ حرکت سے ڈیڑھ ارب آبادی کے حامل دونوں ممالک کا امن اور خطے کا استحکام خطرے میں پڑ سکتا تھا۔“

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -