منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہو گئے: سراج الحق

منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہو گئے: سراج الحق
منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہو گئے: سراج الحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہو گئے۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت پی ٹی آئی کی طرف سے عوام کو دیے گئے تحائف ہیں۔ وزیراعظم سرعام الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم ایک طرف قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں، دوسری جانب خود اس کا مذاق اڑا رہے ہیں،  74سالوں بعد بھی ملک میں میکاولی کی سیاست اور لارڈ میکالے کا نظام تعلیم چل رہا ہے۔ سیاست دان صبح ایک دوسرے سے لڑتے ہیں، شام کو مفادات  کے لیے شیروشکر ہو جاتے ہیں۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کا کسی کو خیال نہیں۔ کرپشن اور وعدہ فراموشی کو حکمران اشرافیہ اپنا حق سمجھتی ہے اور چاہتی ہے عوام ان سے سوال نہ کریں، بس ان کے لیے نعرے لگائیں۔

جامعۃ المحصنات میں طالبات کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی تحریک کے کارکنان کو مفادات کی سیاست کے لیے ایندھن نہیں بنائیں گے۔ جماعت اسلامی یکسوئی کے ساتھ فرد اور معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی عجلت میں نہیں ہیں، اقتدار کا حصول آسان لیکن  نظام بدلنا مشکل کام ہے۔ جماعت اسلامی جعلی نظام اور جعلی امام سے قوم کی جان چھڑانا چاہتی ہے۔  

مزید :

قومی -