" تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں" طارق بشیر چیمہ نے حکومت کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا

" تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں" طارق بشیر چیمہ نے ...
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا ہے کہ حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے سوا دیا ہی کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز  کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اس کا ہمیں پتا ہے،حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے علاوہ دیا ہی کیاہے۔حکومت نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی لائیں گے مگر تحریک عدم اعتماد کے بعد جبکہ اپوزیشن نے ہمیں پنجاب میں وزارت اعلی کا کہا ہوا ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے  چند ہی ارکان ہیں اس لیے تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے اپنی صفوں کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے، پرویز الہی نے بھی کہا کہ 10 لاکھ کو چھوڑیں پہلے اپنے ارکان کو متحد کریں،تین دن سے الگ الگ باتیں سن رہے ہیں۔طارق بشیر چیمہ نےمزید کہا کہ اتحادی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ایک دوسرے کی ڈیفنس لائن بنیں۔

مزید :

قومی -