حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

  حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ پیکج کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔فنانس ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 فروری رات 12 بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی۔فنانس ڈویڑن کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149.86 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144.15 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔

 پیٹرول

مزید :

صفحہ اول -