بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کردیا

بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کردیا
بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کردیا
سورس: Twitter/@babarazam258

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے کپتان بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ روانہ کی بنیاد پر 500 سے 600 بالز کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کرسکوں۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے سخت پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 500-600 گیندیں کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کرسکوں۔
واضح رہے کہ کپتان بابراعظم ٹی20 میں سلو ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں تاہم انکی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم آج دوسرے پلے آف میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -