سحر و افطار کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ افسوسناک،روبینہ تبسم

سحر و افطار کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ افسوسناک،روبینہ تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاہنہ(نامہ نگار)سنئیرسماجی رہنما وسی ای او اویس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روبینہ تبسم کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی بندش ناقابل برداشت ہے،لاہور کے علاقے نشتر ٹاون ،چونگی امر سدھو،کاہنہ ،صواآصل سمیت اکثریتی علاقوں میں سوئی گیس کی بندش سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں،سوئی سدرن گیس کا ادارہ آخر کس مقصد کیلئے بنایا گیاہے سوئی سدرن گیس انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعات میں سوئی سدرن گیس انتظامیہ عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے۔

بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے بعد اب سوئی گیس کی بندش ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عین سحر و افطار کے وقت گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔ گیس لائنیں بری طرح ڈیمیج ہوچکی ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔ عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں، رہی سہی کسر گیس کی بندش نے پوری کردی ہے۔