ڈیفنس : مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، 2گرفتار

ڈیفنس : مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، 2گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں واردات کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،دو گرفتار جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے مارے جانے والے ڈاکو کو پوسٹمارٹم اور گرفتار ڈاکو_¶ں کو تھانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی پولیس کو شہری کی جانب سے 15 کال موصول ہوئی کہ 5 ڈاکو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو_¶ں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا دو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت حنیف عرف حنیفا اور گرفتار ڈاکو_¶ں کی طاہر اور آفتاب کے نام سے ہوئی فرار ڈاکوﺅں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -