ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری، ناقص تفتیش پر متعدد افسران کوسزائیں دی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت ۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغوائ، چوری، چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے 26 مقدمات زیر بحث آئے تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعی ملک جہانگیر قتل، سرفراز احمد اور عباس علی اقدام قتل جبکہ سمیرہ ذوالقرنین اغواءکے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے مدعیہ لاریب چیک ڈس آنر، محمد اکرم امانت میں خیانت جبکہ ظفر اشفاق چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے مقدمات کی ناقص تفتیش پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو معطلی سمیت دیگر سزائیں اور شوکاز نوٹس دیئے گئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران سزا کے مستحق ہیںغفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گابروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تفتیشی بورڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے شہریوں کی دادرسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔_¿_¿_¿_¿_¿

مزید :

علاقائی -