پو لیس تھانہ سرائے مغل کی  حراست سے قتل کا نامزد ملزم فرار 

پو لیس تھانہ سرائے مغل کی  حراست سے قتل کا نامزد ملزم فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) پولیس تھانہ سرائے مغل کی زیرحراست قتل کا نامزد ملزم فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کمیانہ کا رہائشی قربان ولد جہانگیر پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ نمبر 263/24بجرم 302, 324, 148, 149ت پ کا نامزد ملزم ہے جسے پولیس نے گرفتار کررکھا تھا۔ گزشتہ روز ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ ڈی پی او قصور نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

 پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -