سپریم کورٹ، 9مئی کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس

سپریم کورٹ، 9مئی کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

                                                            اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا، کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟ ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں۔وکیل درخواست گزار کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی سمیت تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں دکاندار ہیں۔درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ جی! سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

 نو مئی ملزمان

مزید :

صفحہ آخر -