یورپی یونین سفیر کی وزیرخزانہ سے ملاقات، حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی 

  یورپی یونین سفیر کی وزیرخزانہ سے ملاقات، حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے  سفیر کو حکومت کی اہم اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی جاری امداد پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔یورپی یونین سفیر کی وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات کو ان کے عہدے پر حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔یورپی یونین سفیر نے نئی منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے امید کا اظہار کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے  سفیر کو حکومت کی اہم اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون کے شعبوں بشمول ڈیجیٹائزیشن، لائیو سٹاک پر بات چیت کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کا اعتراف کیا۔یورپی یونین سفیر نے وزیر خزانہ کو پاکستان کے لیے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

یورپی یونین سفیر 

مزید :

صفحہ آخر -