بیرونی قرضوں پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا: بلومبرگ

بیرونی قرضوں پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             واشنگٹن (این این آئی)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں پاکستان میں چینی قونصل جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے پاکستان پر کبھی دبا ؤنہیں ڈالا بلکہ حال ہی میں 2 ارب ڈالرکا قرض بھی رول اوور کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔ بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

بلومبرگ

مزید :

صفحہ آخر -