ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ بولی جمع کرانے کی تاریخ 15مئی تک کرنے کا فیصلہ 

ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ بولی جمع کرانے کی تاریخ 15مئی تک کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق نے (فون پر)شرکت کی وزارت ہوابازی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کے علاوہ وزارت ہوا بازی اور قانون ڈویژن کے سیکرٹریز، وزارت ہوا بازی، خارجہ امور، خزانہ کے سینئر سرکاری حکام اور کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)نے بھی شرکت کی کنٹری ڈائریکٹر آئی ایف سی نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا ذکر کیا اور کمیٹی کو بتایا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کیساتھ مسلسل رابطے کی متعدد کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور نئی سیاسی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مقصد کے تحت قطر، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ترکی، نیدرلینڈز، ملائیشیا اور مقامی کمپنیوں کے بین الاقوامی بولی دہندگان نے بولی جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس اہم منصوبے کے کامیاب نتائج کے حصول کے لئے اقتصادی سفارتکاری اور تیز رفتار عمل کے ذریعے مصروف سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے اور آئی ایف سی کی بھرپور سفارش کی بنیاد پر کمیٹی نے بولی جمع کرانے کی تاریخ کو 60 دن کیلئے بڑھا کر 15 مئی 2024  کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر خارجہ کو یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر مزید بریفنگ دی گئی اور اس پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اقتصادی سفارتکاری کی نئی اپنائی گئی حکمت عملی اور برطانیہ اور یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں سمیت وسیع تر عوامی مفاد میں دفتر خارجہ کی جانب سے مکمل سفارتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سٹیرنگ کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -