افطار دسترخوان پر 5 ہزار سے 6 ہزار افراد روزانہ افطاری کررہے ہیں،ندیم بٹ

افطار دسترخوان پر 5 ہزار سے 6 ہزار افراد روزانہ افطاری کررہے ہیں،ندیم بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹی رپورٹر) سینئر رہنماء مسلم لیگ ن و چیف ایگزیکٹو بٹ اسٹیٹ ندیم بٹ نے کہا ہے رمضان المبارک اللہ کی راہ میں بانٹنے اور ضرورت مند مخلوق خدا میں آسانیاں بانٹنے کا پیغام ہے۔ ہمارے والد محترم حاجی نصیر الدین بٹ مرحوم نے ہمیں دنیاداری کاروبار اور سماجی زندگی میں بھی مخلوق خدا کا بھلا کرنے کا درس دیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم گزشتہ کئی سالوں سے سگیاں لاہور میں عظیم الشان دسترخوان سجا رہے ہیں۔ اس رمضان میں ہمارے افطار دسترخوان پر 5 ہزار سے 6 ہزار افراد روزانہ افطاری کررہے ہیں۔ ہمارے والدین کی دعاوں کی بدولت رب کی رحمتوں سے مخلوق خدا میں خوشیاں اور آسانیاں بانٹ رہے ہیں۔ دلی دعائ_ ہے اور رب کی رحمت پر یقین کامل ہے میرے والد مرحوم حاجی نصیر الدین بٹ رحمتوں کے سائے میں جنت الفردوس کے محلات میں ہوں گے ۔

مزید :

کامرس -