عوام رمضا ن میں ملک کی ترقی کیلئے دعائیں کریں، عبدالرحمان

عوام رمضا ن میں ملک کی ترقی کیلئے دعائیں کریں، عبدالرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو جی فائیو موبائلز عبدالرحمان نے کہا ہے رمضان المبارک کے نورانی شب و روز میں پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں مانگیں۔ رحمتوں کے مقدس مہینے میں اپنے خالق و مالک سے لو لگائیں۔ دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کرکے اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔ قلبی تسکین اور دلی اطمینان احکامات خداوندی پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ رمضان المبارک کے سحر و افطار میں اپنے دسترخوان سے مستحق افراد کو حصہ ضرور دیں۔ رمضان المبارک کی رحمتوں بھری گھڑیوں میں خوشیاں محبتیں رزق بانٹیں تاکہ رحمت خداوندی برس سکے۔

مزید :

کامرس -