زندگی اور اسٹیٹ بینک آف راست پی ٹو ایم کے ساتھ ڈیجیٹل ارتقا کی طرف گامزن

زندگی اور اسٹیٹ بینک آف راست پی ٹو ایم کے ساتھ ڈیجیٹل ارتقا کی طرف گامزن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) زندگی جے ایس راست پی ٹو ایم مرچنٹس پیمنٹس ایکو سسٹم کے ساتھ ملک بھر کے مرچنٹس کوبااختیاربناکر جدت کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ زندگی پرسن ٹو مرچنٹ(پی ٹو ایم) اختیار کرنے والا اولین پلیٹ فارم ہے۔یہ اسٹریٹجک اقدام ڈیجیٹل طورپر جامع معیشت کی طرف ایک نمایاں قدم ہے۔یہ محض ایک سروس نہیں ہے بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اورملک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے عزم کا ثبوت ہے۔زندگی ایک نئے مالیاتی پلیٹ فارم کی حیثیت سے راست پی ٹو ایم پر مرچنٹ کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے ساتھ قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ زندگی ایپ کے تمام صارفین پاکستان بھر میں کسی بھی راست پی ٹو ایم کیو آر کوڈ پر ادائیگی کیلئے اپنے سمارٹ فونز استعمال کرسکتے ہیں۔راست پی ٹو ایم کی اہم خصوصیات میں اوپن لوپ اسٹیٹک اینڈ ڈائنامک کیو آر پیمنٹس، ریکویسٹ ٹو پے (آر ٹی پی)، فوری/ رئیل ٹائم مرچنٹ سیٹل مینٹ اور ایسے صارفین کیلئے ٹِل کوڈز شامل ہیں جو سمارٹ فونز نہیں رکھتے۔ ایس بی پی کی معاونت سے تنازعہ کے حل کا میکنزم تنازعہ کے موثر حل کیلئے مضبوط فریم ورک کو یقینی بناتا ہے جبکہ زندگی عوام کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹس انفراسٹرکچر کے ذریعے ان جامع اقدامات کو معاونت فراہم کرتاہے۔زندگی کے چیف آفیسر نعمان اظہرنے کہا”اسٹیٹ بینک کے مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اقدامات کی معاونت ہمارے بنیادی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ ۔

  

 راست پی ٹو ایم مرچنٹ ایکو سسٹم اختیار کرنے میں پہل کرنا ہمارا لئے اعزاز ہے۔ ہمارا مقصد ہر شخص کو معاشی طورپر بااختیار بنانا اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔زندگی پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ منظرنامے کو ن? شکل دینے کے مقصد کے ساتھ روایتی ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔ جدت، صارف پر مبنی اور ذمہ دار بینکنگ کے ساتھ زندگی جدید ٹیکنالوجی اور اخلاقی طرز عمل کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دائمی قدر فراہم کرنے اور سماجی مثبت اثرات کیلئے کوشاں ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے براہ مہربانی https://zindigi.pk/ ملاحظہ فرمائیں

مزید :

کامرس -