رمضان میں عوام میں خوشیاں بانٹیں چاہئے، حاجی مجاہد مقصودبٹ 

رمضان میں عوام میں خوشیاں بانٹیں چاہئے، حاجی مجاہد مقصودبٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران رجسٹرڈ لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے رمضان المبارک میں اللہ کی رضا کیلئے مفلس و نادار افراد میں خوشیاں بانٹیں۔ اللہ رب العزت کی رحمتوں کے حصول کے لئے مخلوق خدا میں آسانیاں تقسیم کریں۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ انجمن تاجران رجسٹرڈ لاہور کی قیادت رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں اپنی تاجر برادری کیلئے دل کی گہرائیوں سے ہمیشہ دعاگو ہے۔ اللہ رب اللعالمین تاجر دکاندار بھائیوں کو رمضان المبارک کے صدقے خیر و برکت نصیب فرمائے۔ پاکستان اور ملت اسلامیہ اقوام عالم میں ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوں۔

مزید :

کامرس -