حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

  حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا پہلا بم گرا دیا حکومت نے 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا مگر ادویات بنانیوالی کمپنیوں نیبلڈ پریشر اور ڈائریا کی تمام دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونیوالی دواؤں کی قیمتیں یکمشت 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دیں بلڈپریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کردی گئی،اسی طرح ڈائریاکی دوا انٹیرو جرمینیا کی قیمت 1209روپے سے بڑھاکر 1703روپے مقرر کر دی گئی ہے۔قبل ازیں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی حکومت نے 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔بتایا گیاہے کہ ادویات کمپنیوں نے حکومت کے اضافے کے برعکس من مانے اضافے کر لیے ہیں۔ 

ادویات اضافہ 

مزید :

صفحہ اول -