عوامی مینڈیٹ پر نئے سرے سے ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی 

  عوامی مینڈیٹ پر نئے سرے سے ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے متعدد حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے ذریعے تحریک انصاف کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی غیر آئینی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونے والے عناصر اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے عوام کے مینڈیٹ پر نئے سرے سے ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچا رہے ہیں ایک سازش کے تحت تحریک انصاف کے متعدد حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کی جیت کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے ذریعے شکست میں تبدیل کرنے کی غیر آئینی کوششیں جاری ہیں، ترجمان تحریک انصاف  نے کہاکہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اور سرکاری نتائج جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں کی جاسکتی پی ٹی ئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی آئینی طور پر جیتی گئی نشستیں مسترد شدہ کرداروں میں خیرات کے طور پر تقسیم کی جا رہی ہیں پی ٹی آئی کو توڑنے کیلئے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کو قائدین سمیت جیلوں میں ناحق قید کیا گیاعوامی مینڈیٹ کے برعکس ایوانوں کو عوام کے مسترد شدہ کرداروں کے حوالے کر کے جمہوریت اور دستور کی کھلی توہین کا سلسلہ بلاروک جاری ہے عوامی منشاء کی پامالی کا سلسلہ ملک کو نہ صرف سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلے گا بلکہ معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار کرنے کا سبب بنے گا ریاستی سرپرستی میں مجرموں کو ملک کی بھاگ دوڑ تھمانے کا نتیجہ عوام کا ریاست پر اعتماد مجروح کرنے اور عوام کو نظام سے متنفر کرنے کی صورت سامنے آئیگا  عدالت عظمیٰ عوامی مینڈیٹ اور دستور کی سرعام پامالی کانوٹس لے اور اس سلسلے کو فی الفور روکنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ اول -