حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے118لاہور سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکمنامے میں عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں،درخواست گزار کے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات، شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کیلئے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عالیہ حمزہ 

مزید :

صفحہ اول -