پانامہ ریفرنسز، حسن، حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر نیب کوریکارڈ جمع کرانے کا حکم 

    پانامہ ریفرنسز، حسن، حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر نیب کوریکارڈ جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

                                                            اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی پانامہ ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو (نیب)کو تیاری اور ریکارڈ جمع کروانے کیلئے 19مارچ تک کا وقت دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جج ناصر جاوید رانا نے حسن اور حسین نواز کی ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دونوں ملزمان کے نمائندہ رانا عرفان بھی عدا لت میں پیش ہوئے، دوسری جانب نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب نے ریکارڈ جمع کرو ا نے کیلئے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کر دی جس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو 19مارچ تک کا وقت دیدیا۔ جج ناصر جاوید رانا نے نیب پراسیکیوٹر سے مکا لمہ کر تے ہوئے کہا احتساب عدالت نمبر ایک اور 3کا چارج میرے پاس ہے جبکہ میں احتساب عدالت نمبر 2کا بھی ڈیوٹی جج ہوں، مجھے احتساب عدالت نمبر 2کا بھی چارج مل گیا ہے، آج اس کا نوٹیفکیشن ہو جائیگا۔ بعد ازاں عدالت نے حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی تینوں ریفرنسز میں بریت کی درخو ا ستوں پر سماعت19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

حسن، حسین نواز

مزید :

صفحہ اول -