بانی پی ٹی آئی کی3مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی کی3مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی نو مئی کے واقعات پر درج تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور پولیس اسٹیشن پر حملوں کے تین الگ الگ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کی ان مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی. عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر دلائل دیں. بانی چئیرمین تحریک انصاف نے مقدمے میں الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئیں. ان درخواستوں کو بانی چیئرمین کے پیش نہ ہونے پر خارج کر دیا گیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے ان درخواستوں کو بحال کردیا تھا. انسداد دہشت گردی عدالت پہلے ہی چار مقدمات میں تحریک انصاف کے بانی سربراہ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر چکی ہے.

ضمانت توسیع