عمران ریاض کیخلاف مقدمات  کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست نمٹا دی

عمران ریاض کیخلاف مقدمات  کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست  پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی. لاہور ہائیکورٹ کے روبرو عمران ریاض کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.  سماعت کے دوران درخواست گزار صحافی کیخلاف درج  مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا گیا. عدالتی حکم پر ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کی گئیں.۔.

عمران ریاض