امن وامان برقراررکھنے میں علماء کا اہم کردار، عبدالخبیر آزاد

امن وامان برقراررکھنے میں علماء کا اہم کردار، عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)خطیب ہاؤس لاہور میں مرکزی چیئرمین روہیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد سے ان کے برادر کبیر مولانا سید عبدالمعبود آزاد اور  سید عبدالکبیر آزاد صاحبزادہ سید عبدالباسط آزاد چیئرمین متحدہ علما مشائخ امن کمیٹی تحصیل مظفرگڑھ کی ملاقات ہوئی جس میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں جید علما کرام کا ایک اہم کردار ہے ہم نے ہمیشہ انٹرنیشنل سطح پر امن و امان کا پیغام پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کرتے رہیں گے اس موقع پر مولانا سید عبدالمعبود آزاد کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہم علما کرام کے ساتھ مل کر فرقہ والی جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کو امن و امان کے حوالے سے ایک خوبصورت پلیٹ فارم مہیا کیا اور ہمیشہ ہی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔