ساؤتھ پنجاب،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون،پندرہ گرفتار

ساؤتھ پنجاب،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون،پندرہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 161افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔2لاکھ یونٹس چوری کرنے پر70لاکھ11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔87 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج،15بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔14مارچ 2024 کوملتان سرکل میں 24بجلی چوروں کو1269975روپے جرمانہ عائد کیا گیااو ر 3 مقد ما ت  کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 27 صارفین538425روپے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 جرمانہ عائد اور27مقدمات درج ہوئے جبکہ15بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 15 صارفین کو580838روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 17صارفین کو689300روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 15صارفین کو 759922روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 22صارفین کو1100920 روپے جرمانہ عائد اور22 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 18صارفین کو 830500روپے جرمانہ عائدکیاگیااور11مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 12 صارفین کو525000 روپے جرمانہ عائداور6ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 11 صارفین کو716943روپے جرمانہ عائد کیا گیااور4 مقدمات کااندراج ہوا۔ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ92لاکھ90ہزار روپے سے زائد کی واجب الادا رقم وصول کر لی گئی۔ ملتان میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔2 لاکھ80 ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر2 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بجلی میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی اتار لیا گیا۔ ملتان، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں 4 لاکھ60 ہزار روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹرانسفارمر اترنے پر3 نادہندہ کاشتکاروں نے بلوں کی ادائیگی کر دی۔[5:47 pm, 15