ملتان ائیر پورٹ پر آپریشن،مشتبہ مسافر زیر حراست،پیٹ سے70کیپسول برآمد

ملتان ائیر پورٹ پر آپریشن،مشتبہ مسافر زیر حراست،پیٹ سے70کیپسول برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان  (وقائع نگار، خصو صی رپورٹر)   اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ روز دوران چیکنگ  ملتان سے جدہ جانے والی پی آئی اے  کی پرواز کی بریفنگ کے دوران  مسافر ظفر اقبال خان  کو پیٹ میں منشیات لے جانے کے شبہ میں حراست میں لیا۔تو اس شخص کے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ ملزم اپنے پیٹ میں تقریبا 70 منشیات کے کیپسول کو  لے جا رہا تھا۔مزید برآ(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

ں اینٹی نارٹکس فورس نے مذکورہ ملزم کو ملنے کیلئے آنے والے افراد کو بھی تحویل میں لیا ہے  جن کی نشاندہی سی سی ٹی وی کیمرے  کے ذریعے ہوئی۔  تینوں افراد کو مزید تفتی کے لیے اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ ملزم کو اے این ایف حکام نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔  ملزم اپنے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولز لے کر سعودیہ جا رہا تھا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد نفتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 6 میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران ملزم سے اپریشن کے بعد معدے میں چھپائے 93 ہیروئن سے بھرے ہوئے کیپسول بھی برامد کر لیے گئے۔ گزشتہ روز اے این ایف حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور اس کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم تنویر پاک پتن کا رہائشی ہے جو اپنے پیٹ میں کیپسول بھر کے سعودیہ سمگلنگ کرتے ہوئے 12 مارچ کو پکڑا گیا تھا۔