محکمہ صحت ملتان،پہلے انسنی ریٹر پلانٹ لگانے کا فیصلہ، رپورٹ طلب

محکمہ صحت ملتان،پہلے انسنی ریٹر پلانٹ لگانے کا فیصلہ، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان میں پہلے انسنی ریٹر پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا  سی ای او ہیلتھ ملتان نے انسنی ریٹر پلانٹ کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ انسنی ریٹر پلانٹ نئے بننے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان میں نصب کیا جائے گا (بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

کیونکہ محکمہ صحت ملتان کو ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لئے خاصا مہنگا پڑ رہا ہے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان میں فضلے کی تلفی کے بعد یہاں محکمہ صحت ملتان کے زیر انتظام ہسپتالوں مراکز صحت کے ہاسپیٹل ویسٹ کو بھی تلف کیا جائے اور نجی ہسپتالوں کے فضلے کو بھی تلف کرنے کے لئے باقاعدہ ان سے معاوضہ لے لیکر ان کے فضلے کو تلف کیا جائے گا جس سے محکمہ صحت ملتان کو آمدن بھی حاصل ہو گی یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ملتان میں اس وقت صرف نشتر ہسپتال میں ہی انسنی ریٹر پلانٹ ہے جبکہ باقی دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے فضلے کو پرائیویٹ انسنی ریٹر پلانٹ سے تلف کیا جاتا ہے