منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں صفائی مہم کا آغاز، ٹیموں کو ٹاسک

منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں صفائی مہم کا آغاز، ٹیموں کو ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں بھی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثیر احمد کی ہدایت پر شروع ہونے والی صفائی مہم میں ماڈل منڈی مویشیاں کو مکمل طور پر صاف کیا جار(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

ہا ہے، ناکارہ توڑی پرالی، گوبر اور گندگی کے ڈھیر صاف کئے جارہے ہیں۔ جسونت گڑھ منڈی مویشیاں میں صفائی مہم میں سینٹری ورکرز نے نہ صرف صفائی کی بلکہ بھاری مشینری کی مدد سے کوڑا کرکٹ اور گوبر کو اٹھا کر تلف کیا گیا - 43 ایکڑ پر مشتمل مویشی منڈی کے تمام شیڈز کی صفائی کی گئی - ڈویژنل چیف آپریٹنگ آفیسر ملتان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاثیر احمد کی ہدایت پر ڈویژن کی دیگر مویشی منڈیوں میں بھی صفائی مہم جاری ہے تاکہ بیوپاری حضرات کو صاف ستھرا ماحول میسر کیا جا سکے - بیوپاری حضرات کو صفائی ستھرائی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی تلقین بھی کر رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ مویشی منڈیوں میں فری ویٹرنری سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں -